احتجاج کی کال پر”خان“کےبغیرگھرنہیں جائینگے،علی امین گنڈاپورکاحلف
خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو کچھ بھی ہوعمران خان کی رہائی کے بغیر گھرواپس نہیں جائیں گے۔
صوابی میں جلسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پورنے کہا کہ میں امریکا ہوں اورآپ کی طرف دیکھتا ہوں کیونکہ عوام ہی عمران خان کی طاقت ہیں۔
صوابی جلسہ:عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کااعلان نہ ہو سکا
عمران خان کی رہائی کیلئےقربانی دینی پڑے گی،علی امین
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کرنےکےلیےہمارےآبا واجداد نے قربانیاں دی ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم قربانی دےکرآزادی لینی ہےاور خان کا ہر فیصلہ قبول ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے قائد اور ہمارے لوگوں پرظلم کیا گیا ہے، نومبر میں عمران خان کی کال آئے گی اور باہر نکلیں گے۔جب تک خان کو آزاد نہیں کریں گے گھروں کو واپس نہیں آئیں گے، جیل جائیں لیکن گھر واپس نہیں جائیں گے، ہم ان کا وہ حال کریں گے کہ یہ یاد رکھیں گے۔
وزیراعلی نے کہا کہ کچھ بھی ہو خان کی رہائی کے بغیر گھر واپس نہیں جائیں گے اور آزادی کے بغیر واپس نہیں جائیں گے، جس کےلیےسب تیار ہیں۔
صوابی جلسے سے قائدین کا خطاب
موٹر وے انٹرچینج صوابی کے مقام پر منعقدہونےوالےجلسے سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، عمر ایوب اوردیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
جلسے کےلیےصوابی ،مردان ،نوشہرہ اور پشاور سےتعلق رکھنے والےہر رکن اسمبلی کو ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیاگیا تھا جبکہ دیگراضلاع سےتعلق رکھنےوالے اراکین اسمبلی کو5، 5سوافراد لانےکی ہدایت کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورصوابی جلسہ کے لیے پشاورسے براستہ موٹروے صوابی پہنچے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ پہلے ہی صوابی جلسہ گاہ پہنچ گئے تھےجہاں انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی طرف سے آنے الے راستوں کو کنٹینر سے بند کیا ہوا ہے۔پنجاب کے لوگوں کو جلسےمیں شرکت سےروکنے کی کوشیش کی جا رہی ہیں۔ کےپی قیادت میں جلسہ منعقدکیا گیا ہے،پنجاب کے لوگ مہمان ہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آج صرف ایک ہی دن کاجلسہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی جدوجہد آخری مراحل میں ہے۔آج کےجلسےمیں لیڈ شپ موجود ہو گی۔ دیکھنا چاہتے ہیں کتنے عوام آتےہیں۔جلسے میں قرار داد پیش کرک آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔