ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آج پاکستان قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنانے کے لیے انگلینڈ کو لازمی طور پر شکست دینی ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز براہ راست جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر نشر کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

Back to top button