افغانیوں کی یور پ میں پناہ کیلئے طالبان دھمکی آمیزخط فروخت کرنےلگے

افغان طالبان اپنے باشندوں کی یورپ میں سیاسی پناہ کیلئےپیسوں کے عوض دھمکی آمیزخط فروخت کرنے لگے،برطانوی اخبارنےسارارازکھول دیا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پیسوں کے عوض افغان شہریوں کو موت کی دھمکیوں کے جعلی خط جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ اس خط کو مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یورپ آنے والے افغان پناہ گزین طالبان سے حاصل کردہ جعلی موت کی دھمکیوں پر مبنی خطوط کا استعمال کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بدعنوان افغان حکام جعلی دھمکیوں والا خط پیسوں (رشوت) کے عوض جاری کرتے ہیں۔یہ خط افغان پناہ گزین اپنی اسائلم کی درخواست میں بطور ثبوت جمع کرواتے ہیں کہ افغانستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔
برطانوی اخبار کے رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے 3 مختلف علاقوں کی مقامی انتظامیہ سے 40 برطانوی پاؤنڈ(ساڑھے 3 ہزار افغانی) کے عوض جعلی خطوط حاصل کیے جن میں طالبان حکام کے دستخط بھی موجود تھے۔
خطوط میں دھمکی دی گئی تھی کہ آپ نے کیونکہ دشمن برطانوی حکومت سے تعاون کیا ہے اس لیے آپ کو سزا دی جائے گی۔ ایک خط میں کہا گیا کہ طالبان آپ کی تمام سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، آپ کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا اور آپ اس ‘شرمناک’ زندگی سے آزاد ہو جائیں گے۔ایک اور خط میں دھمکی دی گئی کہ آپ کا خاندان طالبان کی نگرانی میں ہے اور ہمارے پاس آپ کے برطانیہ سے تعاون کے ثبوت ہیں، اس لیے فوراً خود کو پیش کردو ورنہ نتائج کی ذمہ داری آپ کی ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!