ٹیکسی ڈرائیور کو 30 سال بعد جڑواں بھائی اور والدین مل گئے

مسافر کی غلطی نے ٹیکسی ڈرائیورکو 30 سال بعد اسکے گمشدہ جڑواں بھائی اور حقیقی والدین سے ملوادیا۔
یہ واقعہ چین کے صوبہ گویژو میں پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی ہے۔مذکورہ واقعہ 4 جنوری کو ڈونگ فینگ کاؤنٹی میں پیش آیا جب پینگ ڈنگی نامی شخص،جس کی درست عمر نہیں بتائی گئی،تین دہائیوں بعد واپس اپنے حقیقی خاندان سے مل گیا۔
یہ کہانی 2016 میں اس وقت شروع ہوئی جب پینگ گویانگ میں اپنی ٹیکسی چلا رہا تھا کہ ایک مسافر نے اسے اپنا دوست سمجھ کر مخاطب کیا۔ابتدائی طور پر مسافر کی واقفیت نے پینگ کو الجھن میں ڈال دیا لیکن جلد ہی اسے احساس ہوا کہ یہ غلط فہمی دراصل ان کے گمشدہ جڑواں بھائی کی وجہ سے تھی۔
پینگ نے اپنے بھائی سے پہلی ملاقات کے بارے میں دلچسپ کہانی بتاتے ہوئے کہا،یہ ایسا تھا جیسے آئینہ دیکھ رہا ہوں۔ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ ہماری مشابہت 90 فیصد تھی۔‘
