عمران خان کیلئےامریکہ سے کال آنے کے سوال پر محسن نقوی نے”ٹھینگا“دکھادیا

امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ سوال کے سوال پر  وزیرداخلہ محسن نقوی نے جواب میں ٹھینگا دکھا دیا۔

لاہور میں پیکو روڈ نادرا سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکا کے تعلقات بہت اچھے ہیں وہ اسی سلسلے میں امریکا گئے تھے۔پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ 8 فروری کو احتجاج نہ کریں، اگر انہوں نے 26 نومبر کی طرح ہماری بات نہیں مانی تو پھر وہی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں اہم ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، دورے کے مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت اچھے ہیں، کچھ چیزیں سوشل میڈیا کیلئے ہوتی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

Back to top button