تہجد نےزندگی بدل دی،ریشم کا اعتراف

اداکارہ ریشم نےاعتراف کیا ہےکہ تہجد کی نماز نےان کی زندگی بدل دی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگوکرتےہوئےسینئراداکارہ ریشم نےکہا کہ جب سےانہوں نے تہجد کی نمازپڑھناشروع کی ہے زندگی  میں جوتبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہرہے۔

ریشم کامزید کہنا تھا کہ میں نمازیں توپڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی۔ تقریبا 15مہینےسےتہجد پڑھنا شروع کی جس کےبعد زندگی بدل گئی۔میں اب اپنی تمام پریشانیاں اوردکھ تہجد کےذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں۔کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کےبعدتہجد کی نمازپرھنا شروع کی۔

ویناملک کانام ٹک ٹاکرکےساتھ گردش کرنےلگا

اداکارہ نےکہا کہ انہوں نےزندگی میں بہت سی تکلیفوں اوردکھوں کاسامنا کیا ہے۔ میری پیدائش سےپہلےوالد کا انتقال ہوگیا تھا اور جب میں7سال کی تھی تو والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ رشتےداروں کےبرےسلوک اور برےحالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب میں اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سےکرتی ہوں۔

Back to top button