دہشت گردوں نے چھپ کرحملہ کیا، دہشت گردوں کا مکمل بندوبست ہوگا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے چھپ کرحملہ کیا،دہشت گردوں کا مکمل بندوبست ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم ساتھ کھڑےہیں۔
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سےملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ دہشت گردوں نے چھپ کر حملہ کیا، دہشت گردوں کا مکمل بندوبست ہوگا۔
محسن نقوی نے کہاکہ دشمن نے چھپ کرحملہ کیا، بلوچستان میں کسی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے،یہ دہشت گرد ایک ایس ایچ او کی مارہیں، بلوچستان میں جو ہوا، اس پرہم غمگین ہیں، یہ ناقابل برداشت ہے۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کےلیے جوفیصلہ کریں گے، وفاقی حکومت اس کی حمایت کرےگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو جوبھی سپورٹ چاہیےوہ دیں گے۔جو لوگ یہ سوچ رہےہیں کہ اس طرح کےواقعات سےوہ ہمیں ڈرا سکتےہیں، انہیں بہت جلد اچھا پیغام مل جائےگا۔
یورپی یونین کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت جاگی ہوئی ہے،آج آپ کادشمن بھی کہہ رہا ہےکہ آج جس طرح کا ردعمل ہے،ایسا پہلے کبھی صوبائی حکومت کی طرف سےسامنے نہیں آیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ ہمیں ان کےپیچھے جاناہے جو یہ تمام حکمت عملی بنارہے ہیں، منصوبہ بندی کررہے ہیں، آئندہ آنےوالے دنوں میں دیکھیں گےکہ ان سب کابندوبست ہوگا۔
اس موقع پر بات کرتےہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا کہ حملے کےبعد جوابی کارروائی کےلیے جاتےہوئے کیپٹین شہید ہوئے،وہ اپنے ماں، باپ کےواحد بیٹے تھے، ان کی 10ماہ کی بیٹی تھی، ان کےوالد کینسر کےمریض ہیں،انہوں نے بلوچستان کےلوگوں کےلیے اپنی جان قربان کی،متاثرہ تمام خاندان ہمارےخاندان ہیں،ہم ان کےساتھ ہیں۔