24 نومبر کے احتجاج کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے : عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال کا مقصد عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے بےگناہ کارکنوں کی رہائی اور آئین و قانون کی بالادستی ہے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہاکہ ان پر 100 سے زائد مقدمات قائم ہو چکے ہیں جن میں فارینرز ایکٹ کےمقدمات بھی شامل ہیں۔

عمر ایوب نے کہاکہ دو ماہ سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہونےدی جارہی ہے کہا جاتا ہےکہ عمران خان سے سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے۔


یاد رہے کہ عمران خان نے اعلان کیا ہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نےبتایا کہ عمران خان کا پیغام ہےکہ 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف نکلنا ہے،پی ٹی آئی کی قیادت کو ہدایات دےدی گئی ہیں کہ کیا اور کس طرح کرناہے۔

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے : علیمہ خان

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں،اس بار مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئیں گے۔

Back to top button