پی ٹی آئی کے 70 فیصد ارکان اسمبلی اپنی پارٹی سے متنفر ہوچکے : طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی کے 70 فیصد ارکان اسمبلی اپنی پارٹی سے متنفر یامجبور ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دو سال میں پی ٹی آئی نے جتنے بھی احتجاج کیےوہ تمام حکومت اور ریاست پر دباؤ کے بجائے خود ان کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنے ہیں۔
سینیٹر طلال چوہدری نےکہا کہ پی ٹی آئی ہر بار کوئی ایسا کارنامہ ہی کرکے گئی جو بعد میں ان کےخلاف ہی چارج شیٹ بن گیا۔24 نومبر کی احتجاجی کال کا حال بھی یہی ہو گا۔
طلال چوہدری نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی کے 70 فیصد ارکان اسمبلی اپنی پارٹی سے متنفر یامجبور ہیں،وہ ارکان بھی سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی سیاسی حکمت عملی ہمیشہ نا کام رہی ہے۔
24 نومبر کے احتجاج کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے : عمر ایوب
خیال رہےکہ عمران خان نے اعلان کیا ہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نےبتایا کہ عمران خان کا پیغام ہےکہ 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف نکلنا ہے،پی ٹی آئی کی قیادت کو ہدایات دےدی گئی ہیں کہ کیا اور کس طرح کرناہے۔