عمران خان کو رہا کرانےکےاعلانات بڑھکیں ہیں،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کمپرومائزڈ ہیں اورعمران خان کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہیں۔
وزیردفاع کی نجی ٹی وی سے گفتگو
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو رہا کرانے کے علی امین گنڈاپور کے اعلانات ‘بڑھکیں’ ہیں، اس احتجاجی کال سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔خواجہ آصف نےکہا کہ اس وقت پی ٹی آئی میں کوئی 50فیصد تو کوئی 25 فیصد کمپرومائزڈ ہے۔پی ٹی آئی میں ہرکوئی اپنی سہولت کے مطابق کمپرومائزڈ ہے۔
کوئٹہ خودکش دھماکہ:بی ایل اے کے دہشتگرد کی تصویر جاری
خواجہ آصف کرکٹ پربھی بول پڑے
بھارت کےچیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ آنے کی خبروں پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان کےساتھ بالواسطہ جنگ کی حالت میں ہے اور وہ اس معاملے پربھارت کوسخت ردعمل دینےکےحق میں ہیں۔
پی ٹی آئی کا صوابی میں پاور شو
واضح رہے کہ گزشتہ روزتحریک انصاف کی جانب سےصوابی میں پاورشو کامظاہرہ کیاگیاتھا۔صوابی جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ملک بھر سے قافلے بھی صوابی جلسے میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔جلسے سے چیئرمین بیرسٹرگوہر سمیت دیگر نے خطاب کیاتھا ۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنےکہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اسی ماہ کال دیں گے۔اس کال پر جب گھروں سےنکلیں گے تو اس وقت تک واپس نہیں آئيں گے جب تک بانی کو رہا نہیں کروالیں گے۔
صوابی میں جلسےسےخطاب میں علی امین گنڈا پورکا کہنا تھاکہ قربانی کے بغیر آزادی نہیں ملتی اورحقیقی آزادی کےلیے ہمیں قربانی دینی پڑے گی، بغیر قربانی کے حق، آزادی اورعزت نہیں ملےگی۔
علی امین گنڈاپورنے کہا تھا کہ پارٹی میں فیصلےکا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کو ہے، حکومت کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے لوگوں کےساتھ ظلم کیا، ہم ایک ہیں اور ایک ہوکر آگے نکلنا ہے، چاہےجان بھی چلی جائے۔عمران خان کو رہا کراکر دم لیں گے اور جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے واپس نہیں آئیں گے۔