جو آرمی چیف انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہےکہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو،انہیں اقتدار میں رکھےوہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ذاتی و سیاسی مفادات کےلیے وطن فروشی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب آرمی چیف پاکستان کی حفاظت کرے اس کے خلاف امریکا میں مظاہرہ کررہے ہیں،جب مذاکرات کی بات ہوتی ہےتو مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے! آرمی چیف کے آگے سجدہ ریز ہونےکو تیار ہو،پتہ نہیں کیاکیا کرنے کو تیار ہوجاؤ، پر جب بات نہ بنےتو پھر دوبارہ 9 مئی کی کوشش اور امریکی غلامی منظور ہی منظور۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوہری شہریت ختم کرنی چاہیے،بیشتر ممالک نے یہ سہولت ختم کردی ہے اور سمندر پار پاکستان کے مفادات کےخلاف کام کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے،یہ امریکا میں فلسطین کےحق میں آواز نہیں اٹھائیں گے،فلسطین کی نسل کشی پہ خاموش رہیں گےاور آئی ایم ایف کو پاکستان کے خلاف آمادہ کرنےکی کوشش کریں گے۔

عمران خان کے حکم پر بشریٰ بی بی ڈی چوک گئیں : مشال یوسفزئی ترجمان بشریٰ بی بی

خواجہ آصف نےکہا کہ سیاست کرنا چاہتےہیں تو پاکستان آئیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائےگا،سوشل میڈیا پہ جنگ نہ لڑیں آئیں پاکستان میں اپنی خواہشات کی تکمیل کےلیے قیمت ادا کریں۔

Back to top button