پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر شرعی قرار

اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کےبغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنےکا حق دینے کے فیصلے  کو شریعت کے برعکس قرار دےدیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خلاف شریعت قرار دے دیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی کےمطابق مرد کے دوسرے، تیسرے یا چوتھے نکاح پر شریعت میں کوئی قدغن نہیں۔

ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاکہ شوہرکےبغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینےکا فیصلہ غیر شرعی ہے اور آئین کےمطابق کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہیں ہو سکتا۔

علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کےفیصلے کا احترام ہے لیکن اس پر شرعی رائے رکھنےکا ہمیں حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کاحالیہ فیصلہ شریعت کے منافی ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی  کاکہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اگلے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے ایجنڈے پر لائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بغیراجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ کیاتھا اور حکم میں کہا تھا کہ بغیر اجازت خاوند کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نکاح کا معاہدہ ختم کرسکتی ہے۔

فیض حمید کا ٹرائل مارچ تک مکمل ہوجائےگا، جاوید چوہدری کا دعویٰ

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ 23 اکتوبر کو جاری کیاتھا۔

Back to top button