انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی
انٹربینک میں ڈالرکی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق کاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا،278.54 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر مستحکم رہا۔
یوٹیلیٹی سٹورزکارپوزیشن کے مذاکرات کامیاب،8دن بعد دھرناختم
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 204 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 283 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 44 کروڑ 80 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 25 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,014 جبکہ کم ترین سطح 78,240 پوائنٹس رہی ۔