اپنی چھت اپنا گھرمنصوبہ،پنجاب میں17500افراد مستفید ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منصوبے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے پنجاب بھر سے  17500 افراد اس سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔

اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے لیےہرضلع کا الگ الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا۔سب سے زیادہ کوٹہ لاہور کو ملا۔لاہور سے 1690 افراد اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں گے۔پنجاب میں سب سے کم کوٹہ خوشاب کو ملا۔خوشاب میں 243 افراد اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں گے۔اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ میں ہر ضلع کو کوٹے کے مطابق سیکم میں شامل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں کوٹہ کے مطابق بھکرمیں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 283 افراد مستفید ہو سکیں گے۔لیہ 366 میانوالی 307مظفرگڑھ 714 چنیوٹ 313 فیصل آباد 851 افراد اس سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔

جھنگ میں 451 سرگودھا 520ٹوبہ ٹیک سنگھ 376گجرانولہ 657 حافظ آباد 302 قصور 484 ننکانہ میں 314 افراد اپنی چھت اپنا گھر سیکم میں شامل ہو سکیں گے۔

اوکاڑہ 418 پتو کی 401 شیخوپورہ 512 سیالکوٹ  570 اٹک 287 چکوال 263 گجرات 466 جہلم 225 منڈی بہاوالدین 358 راولپنڈی 600 بہاولنگر 454بہاولپور 517رحیم یار خان 714 ڈی جی خان 498 افراد اپنی چھت اپنا گھر سیکم سے مستفید ہو سکیں گے۔

سیاسی یتیموں کا ٹولہ ”مذاکرات “پرخیالی پلاؤ بنارہاہے،عظمی بخاری

خانیوال 458 لودھراں 380 ملتان 726 راجن پور 368 ساہیوال 443 وہاڑی 517 افراد اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ سے مستفید ہو سکیں گے۔

Back to top button