امریکی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں : ایران

 

 

ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں پر ہونے والے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ امریکی حملے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت طےپانے والی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کے یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنے وعدوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کوئی قدر نہیں کرتی اور عہدشکنی اس کی پالیسی کا حصہ بن چکی ہے۔

ایران باز نہ آیا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دینگے: ٹرمپ کی دھمکی

ایران نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ امریکی فوجی جارحیت کےخلاف اپنی قومی خود مختاری،علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے دفاع کےلیے ہرممکن اقدام کرے گا۔

 

 

Back to top button