پاکستان بمقابلہ بنگلادیش دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا
راولپنڈی میں تیز بارش کےباعث پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا، مسلسل بارش کے باعث پہلےروز کا کھیل ختم کردیاگیا۔
پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان دوسرے ٹیسٹ کاٹاس خراب موسم کےباعث تاخیر کاشکار رہا،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانی جمع ہو گیا،جس کےبعد پچ کو ڈھانپ دیاگیا۔
شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالیئنز کے مینٹور ہونگے
پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج 30 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوناتھا۔پاکستان نے میچ کےلیے 12 کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان کیاہے،فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔