نیند سے دماغ اور یادداشت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟

ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ جہاں نیند کرنے کےدیگر فوائد ہیں، وہیں نیند سےدماغ کے یادداشت اور چیزوں کو سمجھنےمیں مدد فراہم کرنےوالے حصے کو بھی بہتر کام کرنے کاموقع ملتاہے۔

ماہرین نے نیند کاانسانی اعصاب یعنی ”نیورونز“ پر اثر دیکھنے کےلیے چوہوں پر تحقیق کی۔ماہرین نے نیند کےدوران چوہوں کےدماغ کے ایک مخصوص حصے پر پڑنےوالے اثرات کو جانچا اور پھر نتائج اخذکیے۔

روزناشتے میں ایک انڈاکھانے کاکیافائدہ ہوگا؟

طبی ماہرین نے چوہوں کےدماغ کے ’ہائپوکیمپس‘ (Hippocampus) نامی حصے کے نیورونز کےکام کو مانیٹرکیا۔جب چوہے نیند میں ہوتےہیں تو ان ک دماغ کے مذکورہ حصے کےتین میں سےدو نیورونز سسٹم مکمل طور پر پر سکون ہوتےہیں، یعنی وہ بھی آرام کررہے ہوتےہیں جب کہ ایک نیورو سسٹم فعال ہوتاہے۔

طبی ماہرین کےمطابق جاگنے کےدوران دماغ کےمذکورہ حصے کےتمام نیورو سسٹمز فعال ہوتےہیں اور تینوں نیورو سسٹمز یاداشت، چیزوں کو یاد کرنے،سمجھنےاور بیان کرنےکا کام کرتےہیں۔

طبی ماہرین  کی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران جو دو نیورو سسٹمز غیرفعال ہوجاتےہیں، وہ اگلی صبح جاگنے کےبعد فعال ہوکر ری اسٹارٹ ہو جاتےہیں اور یادداشت سمیت دماغی صحت کو بہتر کرنےمیں مدد فراہم کرتےہیں۔

Back to top button