گھرگرانےسےانکارپرحکومت نےاطراف میں ہی موٹروے بنادی

مالک کا گھر گرانے سے انکار، حکومت نے گھر کے اطراف میں ہی موٹروے بنادی۔اگر تعمیراتی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو چین کا ریکارڈ متاثر کن ہے۔آئے دن حیران کن تعمیراتی منصوبے سامنے آتےرہتے ہیں۔

دنیا بھر میں نئی تعمیرات کیلئےجگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور مقامی رہائشیوں کو اس مقصد کے لیے اپنی جگہیں خالی کرنا پڑتی ہیں، مگر چین میں اکثر افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے سے انکار کردیتے ہیں۔ایسا ہونے پر تعمیراتی کام روکا نہیں جاتا بلکہ اس مکان کو چھوڑ کر اردگرد سڑک، پل یا دیگر کو تعمیر کر دیا جاتا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے درمیان رہ جانے والی ایسی جگہوں  کیلئے’نیل ہاؤسز’ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہیں کیونکہ ایسے گھر کسی کیل کی طرح ابھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ایک ضدی معمر شخص کے گھر کو موٹروے کی تعمیر کے منصوبے میں شامل کیا گیا مگر اس نے ایک لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈز(6 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی خطیر پیشکش کو ٹھکرا کر گھر چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

ہوانگ پنگ نامی شخص کا 2 منزلہ گھر کو اب موٹروےنےگھیر لیا ہے اور اسے ہر وقت گرد و غبار اور شور کا سامنا ہوتا ہے جبکہ دیواریں تعمیراتی کام کی وجہ سے ہلتی رہتی ہیں۔

ہوانگ پنگ کے مطابق اب اسے پچھتاوا ہے کہ اس نے چینی حکومت کی جانب سے رقم کی پیشکش کو انکار کیوں کیا۔اسےڈر ہے کہ جب رواں سال موسم بہار میں ایکسپریس وے کو کھول دیا جائے گا تو وہ یہاں کیسےرہے گا۔

Back to top button