مردوں کے مقابلے میں خواتین میں کینسر کا مرض بڑھ گیا

ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں کنیسر کا مرض بڑھ رہاہے

امریکا میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ حیران کن طور پر مرد حضرات کے مقابلے خواتین میں موذی مرض کینسر ہونے کی شرح زیادہ ہوچکی ہے۔ماہرین نےتحقیقات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور یہ بھی دیکھا کہ آخری چند سال میں کینسر کے کون سی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہے۔ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ صرف امریکا میں ہی مردوں کے مقابلے خواتین کے کینسر کے شکار ہونے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

امریکا میں ہر 17 خواتین میں سے ایک خاتون کینسر کا شکار ہو رہی ہے یا پھر اسے کینسر کی تشخیص کے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، یعنی انہیں کینسر کے ٹیسٹس لازمی کروانے پڑ رہے ہیں، کیوں کہ ان میں ایسی علامات نمودار ہو رہی ہیں جو کینسر کے مریضوں میں ہوتی ہیں۔

ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ صرف امریکا میں ہر 29 مردوں میں سے ایک مرد میں کینسر کے شکار ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Back to top button