حکومت کا ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئے درخواست دائرکرنیکا فیصلہ

حکومت نےڈاکٹرعافیہ کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کیلئے امریکا میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس سردار اعجازاسحاق خان نےڈاکڑ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےدائرڈاکٹرفوزیہ صدیقی کی درخواست پرگزشتہ سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نےتحریری حکم نامےمیں کہاہےکہ اٹارنی جنرل پاکستان عدالت میں پیش ہوئےاور یقین دہانی کروائی گئی کہ وفاقی حکومت کوڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔حکومت کےپاس کوئی وجہ نہیں وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیلے وکیل کی جانب سے تیار کی گئی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کےساتھ نہ کھڑی ہو۔

 عدالت نےکہاہےکہ اٹارنی جنرل کےمطابق حکومت الگ سےڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئےرحم کی اپیل دائر کرےگی۔اقوام متحدہ اجلاس کےموقع پربھی امریکی حکومت سےبات کی جائےگی۔

آئینی ترمیم کےمسودے کی منظوری کیلئےکابینہ اجلاس کل طلب

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کےمطابق امریکا سےقیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر بھرپورکام ہو رہا ہے۔قیدیوں کےتبادلے کےمعاہدے کےحوالے سے 3 ہفتوں کاوقت درکار ہے۔

عدالت نے کیس 18اکتوبر2024 کو دوبارہ سماعت کیلئےمقررکردیا۔

Back to top button