سعودیہ میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5 جون کو ہوگا

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، وقوف عرفہ 5 جون کو ہوگا۔
عرب میڈٰیا کے مطابق سعودی عرب میں کل بروز بدھ یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 5 جون 2025 کو ہوگا اور عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعۃ المبارک کوہوگی۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نےاعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ۔عیدالاضحیٰ7جون کوہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذوالہجہ 29 مئی کو ہوگی جب کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ اسپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران شریک تھے۔علاوہ ازیں، زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد ہوا۔
