پاکستان اور آذربائیجان کادفاعی تعاون کو فروغ دینےپراتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے صدر الہام عیلییوف سے ملاقات،اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچےجہاں انہوں نے صدر الہام عیلییوف سے ملاقات کی، اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے، اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

صدر الہام عیلیوف سے ملاقات میں وزیراعظم نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کے اظہار یکجہتی کو سراہا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچے، ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

Back to top button