بابراعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی

ون ڈے رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی، بھارتی بیٹر پہلی پوزیشن پر آگیا

آئی سی سی کی جانب سےجاری رینکنگ  کےمطابق بھارت کےشبمن گل ون ڈےکے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کےبعد اب دوسرے نمبرپر چلےگئےہیں۔بھارتی کرکٹر شبمن گل کے796 اور بابراعظم کے773 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ  میں بھارت کے روہت شرما تیسرے،جنوبی افریقا  کےاینرخ کلاسن ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور نیوزی لینڈ کےڈیرل مچل2 درجے بہتری کےبعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے فخرزمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں اور کپتان محمد رضوان 6 درجےبہتری کے بعد15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کےمہیش تھیکشانا نمبر ون بولر بن گئے ہیں جب کہ راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 5 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Back to top button