صدرمملکت نےولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان سےنوازدیا

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں انہیں نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ولی عہد کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظہبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گل دستے پیش کیے۔
ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ولی عہد وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر گئے جہاں ولی عہد ابوظہبی کو ایوان صدر میں نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے انہیں نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازاہے۔
