سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
کراچی،سکھر،حیدرآباد،کوئٹہ،راولپنڈی،پشاور،لاہور کے صرافہ بازاروں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار روپےتک پہنچ گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 34 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 944 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ فروری کے 16 کاروباری دنوں میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 16 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 8 پیسے کا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 253 پوائنٹس اضافے سے 113342 پربند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 969 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 25.73 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 13980 ارب روپے ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 281.08 روپےکا ہے۔
