وزیراعظم نےسانحہ9مئی کوناقابل معافی گناہ قراردیدیا
وزیراعظم شہبازشریف نےسانحہ9مئی کو ناقابل معافی گناہ قرار،گناہ گاربے نقاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پریس کانفرنس سےخطاب میں فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائےجارہےہیں۔بطور وزیراعظم دنیا تک پاکستان کی آواز پہنچائی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نےپاک-چین تعلقات تباہ اورراہداری منصوبہ بند کردیا تھا۔ہم نےحکومت سنبھالی توپاکستان ڈیفالٹ ہونےکےقریب تھا۔آرمی چیف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)معاہدے کےلیےخصوصی کاوشیں کیں۔سانحہ 9مئی ناقابل معافی گناہ ہے،گزشتہ حکومت نےپاک-چین تعلقات تباہ کردیے تھےاور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)بالکل بند ہو چکا تھا۔
وزیراعظم نےکہاکہ مجھ اور میرےبیٹےپرکرپشن کےالزامات لگائےگئےلیکن مجھےاور میرے بیٹے کو برطانوی ادارےاین سی اےنےکلین چٹ دی۔آزادی سےابتک غریب عوام پربوجھ ڈالا گیا، آئی ایم ایف پاکستان کےمعاشی اقدامات پرمطمئن ہے۔
حسن نصر اللہ کاقتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے،فضل الرحمان
شہبازشریف نےمزید کہا کہ اقوام متحدہ میں مسلم امہ کی بھرپور نمائندگی کی۔دورے کے دوران بنگلا دیش کےچیف آرگنائزر محمد یونس سےملاقات کی۔