حسن نصر اللہ کاقتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے،فضل الرحمان

جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہےکہ حسن نصراللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہےجس کی ہم پرزور مذمت کرتےہیں۔
جمعیت علما اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےحزب اللہ کےرہنماحسن نصر اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کی پوری زندگی اسرائیل کےخلاف بھرپور جدوجہد سےعبارت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت سےاسرائیل کےخلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملےگی۔شہباد سےصہیونیت کےبدنما چہرےمیں اضافہ ہوا ہے۔اللہ سےدعا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت کواپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
واضح رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں اپنےسربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کردی جب کہ اسرائیل نے بیروت حملوں میں ان کے علاوہ دیگر سینئررہنماؤں کو شہید کرنےکا دعویٰ کیا تھا۔
گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کےدرالحکومت بیروت پر اب تک کا سب سےبڑا حملہ کیا جس میں حزب اللہ کےہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایاگیا جس کا بنیادی مقصد سید حسن نصر اللہ کو مارناتھا۔اسرائیل کی جانب سےفضائی حملوں کا یہ سلسلہ تقریباً 5 گھنٹوں تک جاری رہا، جب کہ ہفتہ کی صبح اسرائیل نے بیروت کےجنوبی مضافات اور لبنان کے دیگر علاقوں پر فضائی حملے کیے۔
وزیراعظم نےسانحہ9مئی کوناقابل معافی گناہ قراردیدیا
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہاتھا کہ لبنان کی سرحد سےتقریباً 10 میزائل اسرائیل میں داغے گئے تھے جن میں سے کچھ کو روک لیا گیا تھا۔
