ڈیزل سستا،پٹرول پھرمہنگاہوگیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ کردیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے کی کمی کردی گئی۔
وزارت توانائی سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اوگرا نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 28 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
