زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کی بندش کا عمل شروع کردیا گیا
پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتےہوئے 2017 سےپہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کی بندش کا عمل شروع کردیا ہے ، شہری سمز کی بندش سےبچنے کےلیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔
ترجمان پی ٹی اے کےمطابق پہلےمرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پرجاری سمز بند کی گئیں،اب تک 69 ہزار سےزائد غیر قانونی سمز بند کی گئیں ہیں۔
روپوش رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا علی امین گنڈا پور سے رابطوں کا انکشاف
پی ٹی اے کےمطابق نادرا سےحاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر غیر قانونی سمز کو بند کیاجا رہا ہے، تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کےنام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیاجائے گا، موبائل سمز کی بندش سےقبل صارفین کو آگہی پیغامات بھجوائ جارہے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کےمطابق جعلی سمز مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں، غیر قانونی سمز دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اوردیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔