عاطف اسلم کے سعودی عرب میں پرفارمنس سے انکارکی وجہ سامنے آ گئی
شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نےسعودی عرب میں مقدس مقامات ہونے کی وجہ سے پرفارمنس سے انکار کردیا۔
دلکش اور منفرد آواز کے مالک عاطف اسلم نے موسیقی کی دنیا میں ایسا نام حاصل کیا کہ انڈیا میں ایک دوریہ بھی آیا کہ سپر ہٹ بالی وڈ فلم کے فارمولا میں عاطف اسلم کا گانا ہونا بھی شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے گلوکاری میں نام کمانے کے بعد 2015 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کیلئے مذہبی قوالی ‘تاجدارِ حرم’ جیسا کلام پڑھا جس نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا اور تاحال یہ قوالی دلوں میں خاص مقام بنائےہوئے ہے ۔
عاطف اسلم نے نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ زندگی میں ایک مرتبہ حرم شریف میں اذان دینا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نئی خبر گردش کر رہی ہے جس نے عاطف اسلم کے مسلم فینز کے دل ایک بار پھر جیت لیے ہیں۔
ماہرہ خان کو برطانیہ نےایوارڈ سےنواز دیا
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبر کے مطابق عاطف اسلم نے سعودی عرب میں پرفارمنس کی پیشکش سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم نے مکّہ اور مدینہ کے قریب پرفارمنس دینے سے منع کیا اور کہا کہ ان مقدس شہروں کے قریب بھی پرفارم کرنے کو میرا دل نہیں مانتا۔