ملک میں وی پی این کی سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

پاکستان میں گزشتہ روز ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) سروسز میں خلل کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اتوار کو 24 سے زائد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کو بلاک کرنے کا 6 گھنٹے کا ٹرائل کیاہے۔
خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیاجاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔
گزشتہ روز پاکستان میں (وی پی این) تک محدود رسائی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی جس کا مقصد پہلے سےپابندی کا شکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔
اتوار کےروز پاکستان میں متعدد ایکس صارفین نے پلیٹ فارم پر لکھاکہ وی پی این کی رفتار کو کم کیا جا رہا ہےاور اس کی رسائی کو محدود کیا جا رہا ہے۔
انٹر نیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنےوالی سائٹ کےمطابق صارفین نے وی پی این سروسز پر سروس میں تعطل کی شکایت کی،
جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا تو کیا ہم غیرآئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ
سائٹ پر درج کی گئی تمام شکایات کاتعلق ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونےمیں مشکلات کے حوالے سےتھا۔
ویب سائٹ پر موجود گراف میں دیکھاگیا ہےکہ صارفین نے سروسز میں تعطل کے حوالے سےرپورٹ کیا ہے۔
