جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا تو کیا ہم غیرآئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ میں ایک کیس کےدوران کے جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھےگا تو کیا ہم غیر آئینی ہیں،اگر ہم خود آئینی مقدمے کا فیصلہ کردیتے ہیں تو ہمیں کون روکنےوالا ہے،نظر ثانی بھی ہمارے پاس آئےگی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے۔ْ
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی جانب سے ٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت کےدوران آئینی بینچ کا تذکرہ ہوا۔
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیےکہ یہ کیس آئینی بینچ سنےگا،ہم ریگولر کیسز سن رہےہیں۔
آئینی بینچ کے تذکرے پر جسٹس منصور شاہ نےکہا کہ فی الحال کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیاکرنا ہے؟ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھےگا تو کیا ہم غیر آئینی ہیں؟
انہوں نے کہاکہ مطلب جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتاتب تک آئینی کیسز نہیں سنے جائیں گے،ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتاہے؟، بار بار سوال سامنے آرہا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنےگا یا آئینی بینچ سنےگا۔
جسٹس منصور نے سوالیہ انداز میں ریمارکس دیےکہ اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی دیتےہیں تو کیا ہو گا؟ ہمیں کون روکنےوالا ہے؟ نظر ثانی بھی ہمارےپاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گےکہ ہمارا دائرہ اختیار ہے، آئینی کیسز ریگولر بینچ نہیں سن سکتا،وکلا کی طرف سے بھی کوئی معاونت نہیں آ رہی۔
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیےکہ آرٹیکل 2 اے کےمطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی کہ کیس آئینی بینچ سنےگا یا ریگولر بینچ لیکن اس میں ابھی وقت لگےگا۔
کراچی ایئرپورٹ خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔