اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر
پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتےکے پہلے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار ہےاور 100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کےدوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔
بینچ مارک ’کے ایس ہی 100 انڈیکس‘728 پوائنٹس یا 0.78 فیصد اضافے کےبعد 94 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،جو جمعہ کو 93 ہزار 292کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان کا ڈیفالٹ کرنا پاگل پن کی بات ہے،مفتاح اسماعیل
مثبت معاشی اعداد و شمار اور توقع سےزیادہ شرح سود میں کٹوتی کی وجہ سے،اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کےدوران ایک سیشن کے علاوہ دیگر سیشنز میں ریکارڈ قائم ہونےکا سلسلہ جاری رہااور یہ بالآخر پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس سے زائد کی سطح پر بند ہوا۔