سپریم کورٹ میں7نئے ججز کی تقرری کی سمری تیار

وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7نے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلیےصدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لئے تین کمرے بنالیے گئے ہیں،نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کےتمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔