سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس ڈی لسٹ کردیا

سپریم کورٹ نےسویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےکیس کوڈی لسٹ کردیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سےجاری اعلامیےمیں کہاگیاہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف جاری مقدمےکو20 اور21 جنوری کیلئےڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کےجسٹس بلال حسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیس کو ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سےجاری روسٹرکےمطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں6رکنی آئینی بنچ کل اہم مقدمات پرسماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔

ارکان اسمبلی کےترقیاتی فنڈز ازخودنوٹس پرسماعت کل ہوگی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی اورمبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

Back to top button