حضرت داتاگنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات شروع

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے 981 ویں سالانہ عرس کی3روزہ تقریبات شروع ہو گئیں۔

عرس کی تقریبات کا آغاز قاری سید صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے مرکزی تقریب کا آغاز کیا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 عرس کی افتتاحی تقریب سےالحاج سرور حسین نقشبندی ، مرغوب احمد ہمدانی ، الحان حبیب اللہ بھٹی نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق دار نے سبیل دودھ کا افتتاح کیا محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے شائع کی گئی 03کتب کی رونمائی بھی کی۔

 نائب وزیر آعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا داتا دربار کی توسیع کیلئے منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا  نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔

لاہور کی نئی5تحصیلوں کیلئے سمری مریم نواز کو ارسال

داتا صاحب کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کی لیے پہچنا شروع ہو گئے ہیں داتا دربار پر حاضری دیں والوں کے لیے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے لیں۔

Back to top button