لاہور کی نئی5تحصیلوں کیلئے سمری مریم نواز کو ارسال

لاہور میں نئی پانچ تحصیلوں کی سمری وزیر اعلی پنجاب مریم  نواز کو ارسال کردی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لیں گی۔نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی پانچ تحصیلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔لاہور کی پانچ تحصیلوں میں واہگہ، جلو ،شاہدرہ ،نیاز بیگ اور  تحصیل نشتر شامل ہیں۔پانچ نئی تحصیلوں کے قیام سے لاہور تحصیلوں کی کل تعداد دس ہوجائے گی۔

حضرت داتاگنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات شروع

لاہور سٹی، رائے ونڈ ،ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیں۔پنجاب حکومت نے پانچ نئی تحصیلوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنرزکو بھی ڈی سی لاہور کی ڈسپوزل پرتعینات کردیا۔پانچ نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو موجودہ تحصیلوں میں تربیت کا عمل جاری ہے۔

Back to top button