دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران گزشتہ 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے ہیں۔

Back to top button