جرمن کراٹے چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی ریحان راجہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
ریحان راجہ جرمن کراٹے چیمپئن شپ 2026 میں تیسری پوزیشن پر رہے

پاکستانی کراٹے کھلاڑی ریحان راجہ نے جرمن کراٹے چیمپئن شپ 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
جرمنی کے شہر اوبر ہاؤزن میں منعقدہ جرمن کراٹے چیمپئن شپ میں ریحان راجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ریحان راجہ جرمنی کی سیکسونی اسٹیٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔
