فیئر فورڈ ایئربیس کے علاقے سے کئی مشتبہ افراد گرفتار

فیئر فورڈ ایئر بیس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستے بند اور علاقہ خالی کرا لیا گیا

برطانیہ: امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال فیئر فورڈ ایئر بیس کے علاقے سے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد ایئر بیس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ میں فیئر فورڈ ایئر بیس کے علاقے سے گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے خلاف دھماکا خیز مواد سے متعلق قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

پولیس نے فیئر فورڈ ایئر بیس کی جانب جانے والے راستے بند کردیئے جبکہ اطراف کا علاقہ خالی کرا لیا گیا۔ بم ڈسپوزل فورس علاقے میں گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے فیئر فورڈ ایئر بیس کی صورتحال کو بڑا واقعہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے فیئر فورڈ ایئر بیس استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

Back to top button