پی ٹی آئی میں اختلاف رائے ہے لیکن کوئی فارورڈ بلاک نہیں : بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف کوئی نہیں،اختلاف رائےضرور ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے،پی ٹی آئی میں ورکرز اور لیڈر شپ کی ایک جیسی حیثیت ہے،ہماری جماعت میں لیڈر شپ اور ورکرز کی ہر بات کو سناجاتا ہے،ہم لوگوں پر بات کرنےکی پابندی نہیں لگاتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پارٹی کےمعاملات پارٹی کے اندر حل ہونے چاہئیں، اختلاف کوئی نہیں، اختلاف رائےضرور ہے۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں،فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
حکومت کو وارننگ ہے عمران خان کی کوئی شکایت آئی تو پورا ملک بند کر دیں گے : علی امین گنڈاپور
بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع
دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سےاحتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، بیرسٹر گوہر عدالت پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر اپنےوکلاء آمنہ علی، زاہد بشیر ڈار، مرتضیٰ طوری کےہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتےہوئے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔