کارسرکار میں مداخلت : ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کےالزام میں گرفتار معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین نےکیس کی سماعت کی،اس موقع پر دونوں میاں بیوی ملزمان کو پیش کیاگیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،جس پر جج نے استفسار کیاکہ کیس کیا ہےکس لیے ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟
پراسکیوٹر راجا نوید نےبتایا کہ میں مقدمہ کا متن پڑھ دیتاہوں ٹریفک کو روکاگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم کا روٹ تھا،انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی روانگی تھی اسٹیٹ کی سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔
انہوں نے دلائل دیےکہ دونوں میاں بیوی آئےاور بیرئیر ہٹانے کی کوشش کررہے تھے، خاتون ملزمہ نے پولیس کو کہا کہ میں ایمان مزاری ہوں،روڈ تمہارےباپ کا نہیں، ابراہیم خان ٹریفک اہلکار نے بیرئیرز واپس لگانے کی کوشش کی تو اس کو مرد وکیل عبدالہادی نےمارا۔
پراسکیوٹر راجا نوید کا کہناتھا کہ بیرئیر ہٹنے پر دو تین موٹرسائیکل روٹ توڑ کر آگے نکل گئے،مقامی پولیس کےپہنچنے پر یہ دونوں وکلا پیچھےہٹ گئے۔
جج نے پراسکیوٹر سے استفسار کیاکہ یہ تو مقدمہ کا متن پڑھ رہےہیں آپ کی درخواست کیا ہے،جس پر پراسکیوٹر کا کہناتھا کہ ان ملزمان نے عوام کو اشتعال دلوایا ویڈیو اور وائس میچ کرانا ضروری ہے،جس پر جج نے استفسار کیاکہ جن بندوں نے روٹ توڑا وہ نہیں پکڑےگئے،جس پر پراسکیوٹر کا کہناتھا کہ ان کی شناخت کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی میں اختلاف رائے ہے لیکن کوئی فارورڈ بلاک نہیں : بیرسٹر گوہر
وکیل عطاء اللہ کنڈی نے مؤقف اپنایاکہ آپ کے سامنےکیسز آتے ہیں آپ بہتر جانتے ہیں کس کیس میں دہشت گردی دفعہ لگتی ہے،وکیل ملزمان کا کہناتھا کہ ایمان مزاری کےکلائنٹ عدالت پیش ہونے تھے ان کو جلدی تھی،جلدی کی وجہ سے پولیس نے ایمان مزاری کو بیرئیر مارے جس کا میڈیکل موجود ہے،ایمان مزاری نے بھی کراس ویثرن کی درخواست دی ہے۔
وکیل ملزمان نےکہا کہ جتنا جرم کیا ہےاتنی سزا ملنی چایئےیہ کار سرکار میں مداخلت کا کیس بنتا ہے۔
وکیل ملزمان قیصر امام نےکہا کہ پہلےایک نعرہ لگتا ہے دہشت گردی تو یہ لوگ کررہے ہیں،جس بندے کےساتھ لڑائی ہوئی ہے وہ سادہ کپڑوں میں تھا۔
وکیل قیصر امام نےمؤقف اپنایا کہ اب سادہ کپڑوں والو کو ہم اتنا سر پر چڑھا رہےہیں،وکلا کے اوپر دہشت گردی لگارہے ہیں جو جرم بنتا ہے وہ لگائیں،آپ 30 دن کا ریمانڈ کیوں مانگ رہےہیں۔
پراسکیوٹر نے دلائل دیےکہ ہم نے تفتیش کرنی ہےاسٹیٹ گیسٹ تھے ان کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے،سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا،پولیس اہلکار شہید ہوئے سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے ٹریفک اپڈیٹس آتی ہیں پہلے انفارم کیاتھا انگلینڈ کی ٹیم اسٹیٹ گیسٹ ہے۔
وکیل قیصر امام نے مؤقف اپنایاکہ انگلینڈ کی ٹیم آئی ہے،ان کا دکھ ہ ان تک بھی یہ بات پہنچ گئی ہے،انگلینڈ کی ٹیم کو اس بات پر دکھ ضرور ہوا ہوگا کہ ہماری وجہ سےپورا شہر جام کردیا۔
وکیل قیصر امام کاکہنا تھاکہ پولیس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی لگا دی اب کیاتفتیش کرنی ہے،مدعی کہ رہا ہے ہم بھی یہی کہہ رہےہیں انہوں نے یہ کیالیکن جرم کیا ہوا ہے۔
پراسکیوٹر نے دلائل دیےکہ ویڈیو جو لگی ہے،اس کا فرانزک کرانا ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کراناہے۔
بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نےکار سرکار میں مداخلت کے الزام میں وکیل ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا تھا۔
چند دن قبل ایمان مزاری اور ان کےشوہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جہاں پاکستان کےدورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم کےلیے راستے بند کیےجانے پر ان کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی میں کھیلاگیا تھا اور ٹیم کےاسٹیڈیم آنے اور وہاں سے واپس ہوٹل جاتےہوئے مخصوص راستے کچھ دیر کے لیے بند کیے جاتے تھے۔
جمعہ کو بھی انگلینڈ کی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی کےموقع پر اسلام آباد کی زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر راستے بند کیےگئے تھے اور اسی موقع پر راستےبند کیے جانے پر ایمان مزاری اور ان کےشوہر کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور انہیں سڑکوں پر لگی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے بھی دیکھاگیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کےبعد بیان میں کہاتھاکہ اس جوڑے نے سرکاری مہمانوں کی حفاظت کےلیے کیےگئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری مہمانوں کی سکیورٹی میں افراتفری پھیلان پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔