ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئےابھی کامیابی نہیں ملی،اسحاق ڈار

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے ابھی کامیابی نہیں ہوئی ۔

سی پیک نے توانائی کے ڈھانچے کو مضبوط کیا،ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر لوڈشیڈنگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دی ہے۔چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان کے لیے چین کا "شاندار تحفہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس منصوبے کو مزید ترقی دینے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ زراعت، صنعتی ترقی، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جا سکے۔

بشریٰ کی رہائی،گنڈاپور کا غائب ہونامعافی تلافی کی علامت ہے، خواجہ آصف

1000 پاکستانی طلباء کو چین بھیجنے کی پیشکش

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت چین کی جانب سے زرعی ٹیکنالوجی کی تربیت کے لیے 1000 پاکستانی طلباء کو چین بھیجنے کی پیشکش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔پاکستان کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل میں چین کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ون چائنا پالیسی کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ چینی قیادت اور عوام کی محنت کی بدولت چین جلد ہی دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے،وزیرخارجہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے امریکی قیادت کو معافی کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کیں مگر کامیابی نہیں مل سکی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کی معافی کے لیے خط بھی لکھا تھا۔ اب تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو امریکی پارلیمنٹیرین سے ملاقاتیں کرے گی تاکہ معافی، رہائی اور انہیں پاکستان واپس بھیجنے کے لیے لابنگ کی جا سکے۔

اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت

وزیرخارجہ کا اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جو فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کرتے ہیں اور قتل عام روکنے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 48,000 معصوم فلسطینی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے اور مزید 80,000 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان اور ایران پر حملوں پر تشویش کا اظہار

اسحاق ڈار نے لبنان اور ایران پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے غزہ کے لیے 10 بڑی امدادی کھیپ بھیجی ہیں اور پاکستانی سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں میں فلسطینی طلباء کی تعلیم مکمل کرانے کے اقدامات شروع کیے ہیں۔۔

Back to top button