بشریٰ کی رہائی،گنڈاپور کا غائب ہونامعافی تلافی کی علامت ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور گنڈاپور کا غائب ہو کر پھر نمودار ہونا، یہ دونوں عوامل نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتے ہیں اور یہ سب کچھ عمران خان کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا۔

خواجہ آصف کی ایکس پوسٹ

خواجہ آصف نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، اسی طرح گنڈاپور کی چالیں ہیں کہ پہلے بھڑکیاں مارنا، دھمکیاں دینا پھر جلسے جلوسوں سے غائب ہونا پھر نمودار ھونا، آنیاں جانیاں۔ اب پنجاب کو خیرباد کہہ کے بیگم صاحبہ کا پشاور وزیراعلی ہاؤس کی انیکسی میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں اور یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہورہا یہ سب مل کر اپنے کارکنوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئےابھی کامیابی نہیں ملی،اسحاق ڈار

آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں قرار

 خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے کئی مہینے سے احتجاج احتجاج کھیل رہے ہیں تو کھیلتے رہیں۔

خواجہ آصف کا بشریٰ بی بی کو لاہور،اسلام آباد رہنے کا مشورہ

خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا اسلام آباد یا لاہور میں گھر ہے وہ وہاں رہتیں۔ لیکن وہ پشاور کیوں چلی گئی ہیں؟ یہ ایک سوالیہ نشان تو بنتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات پہلے بھی چلتے رہے ہیں۔ جبکہ امریکہ میں جو ہنگامے پچھلے انتخابات سے پہلے ہوئے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے خصوصی عدالتیں بھی بنائی تھیں۔ یہ صورتحال اس سے بڑی مختلف ہے۔ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا تھا اور ادھر فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے۔

Back to top button