24نومبرکےاحتجاج سے پہلے پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی

پی ٹی آئی کے24نومبر احتجاج کےاہم اجلاسوں سے عاطف خان سمیت7ارکان مسلسل غیر حاضر،احتجاج سےپہلے ہی پارٹی میں پھوٹ پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت 24 نومبر کو حتمی احتجاج کی کامیابی کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے اجلاس بھی کررہی ہے جس میں ناراض اراکین اسمبلی نےابھی تک شرکت نہیں کی۔وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں24نومبر کے احتجاج کےحوالے سےہونے والے اجلاسوں میں اب تک ناراض ارکان عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبراو دیگر 7 ارکان نے شرکت نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عاطف خان کابینہ سے شکیل خان کونکالنےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ناراض ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے گزشتہ دنوں آڈیو میسجز بھی لیک ہوئےتھے۔سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج اکرام کھٹانہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار 24 نومبر احتجاج کیلئےتیارہیں۔تمام ارکان اسمبلی احتجاج اور جلسوں میں قافلوں کےساتھ شریک ہوں گے۔

ورکرز نکالنااہم ہے،اجلاس نہیں،عاطف خان

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں ناراضی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے میسج ملا ہوگا البتہ میں نے نہیں دیکھا، میٹنگ میں جانا ضروری نہیں، احتجاج کیلئے ورکرز کو نکالنا اہم ہے۔انہوں نےاجلاسوں میں عدم شرکت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں مردان میں ہوں اور ہم ہر صورت اسلام آبادجائیں گے،مجھےپیسوں کی ضرورت نہیں، احتجاج کےاخراجات خود اٹھاوں گا۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے24نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دینےکااعلان کررکھا ہے۔

دوسری جانب کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  بھی سرگرم ہوچکی ہیں اور تحریک انصاف کے مختلف اجلاسوں  کی صدارت بھی کررہی ہیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے عمران خان کی رہائی  کیلئے احتجاج کو کامیاب کرانے کیلئے رابطہ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

Back to top button