پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائےگی اور نہ کوئی ڈیل ہوگی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی فائدے کے حصول کےلیے پروپیگنڈے اور سازشی نظریوں کو بروئے کار لانےکا ماضی رکھتی ہے۔
عرفان صدیقی نے اس بات پر زور دیاکہ قانون کا اطلاق تمام قیدیوں پر یکساں طور پر کیا جائےگا، اس میں کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، 9 مئی کےواقعے کا حوالہ دیتےہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں کو ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنا چاہیے،جیسا کہ پی ٹی آئی کا کردار رہاہے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ عدلیہ کو آئین و قانون کی بنیاد پر فیصلے کرنے چاہئیں اور امید ہے عدلیہ قانون پر عمل درآمد میں مساوات کا اصول برقرار رکھےگی اور اس امر کو یقینی بنائےگی کہ انصاف کی غیر جانب دارانہ اور شفاف فراہمی جاری رہے۔
عمران خان کی بہنوں علیمہ، عظمی خان کی 8 نومبر تک ضمانت منظور
سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیاکہ پی ٹی آئی کےساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور نہ کوئی ڈیل کی جائےگی۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ امریکا صرف اور صرف ذاتی طبی معائنے کےلیے ہے،نواز شریف 2 سے 3 ہفتے امریکا میں گزاریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کررہا ہے اور اس ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی،پی ٹی آئی اجازت کےبغیر عوامی اجتماعات نہیں کرسکتی اور اگر انہوں نےاس اصول کی خلاف ورزی کی تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔