9 مئی کے منصوبہ ساز پر جب تک قانون ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا : خواجہ آصف
9 مئی کے 25 مجرمان کو سزائیں دیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ 9 مئی کے بھیانک دن کے منصوبہ ساز پر قانون جب تک ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں،ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا،اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کےحوصلے بڑھائے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیاگیا، مذمت سے گریز کرکے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنےوالوں کو ہیرو بنایا گیا،ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کےہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔
9 مئی حملےکے ملزمان کو سزاؤں کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات فارغ
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ بھیانک دن کےمنصوبہ ساز پر قانون جب تک ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسل ختم نہیں ہوگا،قانون بھیانک دن کےمنصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا تو ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔