بنیادی حقوق کےمنافی کسی ترمیم کاحصہ نہیں بنیں گے،غفور حیدری
مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائےاسلام مولانا عبدالغفورحیدری نےکہا ہےکہ جےیو آئی ایسی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنےگی جو بنیادی حقوق کےمنافی ہو۔
کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےمولانا عبدالغفورحیدری کا کہناتھاآئینی ترامیم پرجے یو آئی نےاپناواضح موقف دیا۔ہم نےپوری قوم کو مشکل سےبچالیاہے۔آئین کوکھیل نہ بنائیں، اگر ترمیم کرنی ہےتو تقاضےبھی پورےکریں۔جے یوآئی ایسی کسی ترمیم کاحصہ نہیں جو بنیادی حقوق کےمنافی ہو،آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں اوراسےصرف وقتی طور پر استعمال کیاجاسکتا ہے۔
عبدالغفور حیدری نےکہا کہ بلوچستان میں دو نوجوان پوری قومی شاہراہ بندکردیتے ہیں۔بلوچستان کےحالات اس نہج پرکیسےپہنچے؟بلوچستان کےوسائل پروفاق نےقبضہ کیا ہوا ہے، طاقت کا استعمال کیاجائے گا تومزیدخرابیاں پیدا ہوں گی۔طاقت کےذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا،خیبر پختونخوااوربلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کودیکھ کرانہیں حل کیاجائے۔
سوات:پولیس موبائل کےقریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، اہلکار شہید
مولانا عبدالغفورحیدری نےکہا کہ کچےکاچھوٹاساعلاقہ ہےمگر آئے دن لوگوں کواغوا کیا جاتا ہے۔ان علاقوں میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دےرہی۔حکومتی عہدیدار اعتراف کرچکےہیں کہ حکومت نہیں چل رہی۔یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی اس لیےفوری طور پرصاف شفاف انتخابات کرائےجائیں۔