بحیرۂ احمر سےنئی قسم کی مچھلی دریافت

سائنسدانوں نےبحیرۂ احمر سےنئی قسم کی مچھلی دریافت کی ہےجو کافی چھوٹی سی ہےاورکیکڑےجیسی نظر آتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق مچھلی کی اس نئی قسم کوسعودی عرب کی کنگ عبداللّٰہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی اوریونیورسٹی آف واشنگٹن کےسائنسدانوں نےدریافت کیاہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس مچھلی کاسائنسی نام’سویوٹا ایتھون‘ ہےجو سعودی عرب کےعلاقےفارسان میں بحیرۂ احمرمیں موجودمرجان کی چٹانوں سےدریافت ہوئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق یہ نایاب سرخ مچھلی ہمیشہ ناخوش نظرآتی ہےاس لیےمحققین نےاسے’بدمزاج مچھلی‘ کہاہے۔
شادی برباد کرنےکیلئےپیسےدیں کام ہوجائے گا،انوکھاکاروبارشروع
رپورٹ میں مزیدبتایا گیاہےکہ اس مچھلی کاسائز2سینٹی میٹرسےبھی کم ہے۔
