نیب قانون کو ”چوروں کا قانون“کہنےوالےنےریلیف مانگ لیا،مریم اورنگزیب

سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ نیب قانون کو "چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

‎سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا بیان میں کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر حملہ  کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ، جلسی کریں روئیں پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی۔ن نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور   ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسی بھی کرتا ہے۔

راناثنانے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ”اسرائیلی سیاسی برانڈ“قرار دیدیا

مریم اورنگزیب نے کہاکہ جلسی نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے۔گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود  ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے کی۔ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے ، جرم کا حساب نہیں دیتا ۔جن کو چور کہتا تھا وہ اِس شخص کے ہوتے ہوئے اِس کے ظلم کا نشانہ بنے ، اپنے پہ لگے ہر الزام کا جواب دیا ، قید کاٹی اور عدالتوں سے سُررخرو ہوئے ، این آر او کی بھیگ نہیں مانگی۔

Back to top button